نے اس کے ہاتھ شل فرمادئیے ۔ ایک مرتبہ یہی شخص بیٹھا ہوا تھا کہ ایک پرندے کا بچہ اچانک گھونسلے سے گر پڑا اور اپنے والدین کو بے بسی سے تکنے لگا ، والدین بھی بے بسی سے اسے دیکھ رہے تھے ، یہ سب دیکھ کر اس شخص کو ترس آیا اور اس نے اس بچے کو اٹھا کر گھونسلے میں رکھ دیا ، اللہعَزَّوَجَلَّ نے اس کے پرندے کے بچے پر شفقت کرنے کی وجہ سے اس پر رحم فرمایا اوراس کے ہاتھ پھر سے ٹھیک ہوگئے ۔ (شعب الایمان ، الخامس و السبعون ، باب فی رحم الصغیر ۔۔۔الخ ، ۷/ ۴۸۴ ، رقم : ۱۱۰۸۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(15) مکھی سے تکلیف دور کی تو بیوی بھی ٹھیک ہوگئی
حضرتِ سیِّدُنا عبد الوہاب شَعْرانی قُدِّسَ سرُّہُ السّامیفرماتے ہیں : میری زوجہ فاطمہ اُمِّ عبد الرحمن کے دل پر وَرَم آگیا ، مجھے بہت تشویش ہو رہی تھی ، میں ایک خالی راستے میں تنہا موجود تھا کہ کسی کہنے والے نے کہا : اپنے سامنے موجود سوراخ میں ایک مکھی کو مکھی خور جانور سے نجات دلادو ! ہم تمہاری زوجہ کو تکلیف سے نجات دے دیں گے ، میں نے جاکر سوراخ دیکھا تو اس میں انگلی جانے کی گنجائش نہیں تھی، اس لئے میں نے ایک تیلی لے کر اندر ڈالی اور مکھی سمیت اس جانور کو بھی باہر کھینچ لیا ، وہ جانور مکھی کی گردن پر چپکا ہوا تھا اور مکھی درد سے بلبلا رہی تھی ، میں نے مکھی کو اس جانور سے نجات دلادی ، اسی وقت میری زوجہ بھی ٹھیک ہوگئی اور اسے تکلیف سے نجات مل گئی ۔ (المنن الکبری ، الباب السابع ، ص۳۰۵)