Brailvi Books

جیسی کرنی ویسی بھرنی
26 - 107
یہ کس قدر بدکارتھی۔فوراً ہی غسل دینے والی عورت کا ہاتھ وہاں ایسا چمٹ گیا کہ ہزاروں کوششوں کے باوجود جدا نہیں ہوا۔تمام علمائے مدینہ اس کا سبب اور تدبیر معلوم کرنے سے عاجز رہے لیکن حضرت سیدناامام مالک رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہنے اپنے کشف و کرامت سے معلوم کرلیااور فرمایا:اس غسل دینے والی عورت کو حدِ قذف (یعنی وہ سزا جو شریعت نے زنا کی تہمت لگانے والے کے لئے مقرر کی ہے)لگائی جائے، چنانچہ آپ کے ارشاد کے مطابق جب اس غسل دینے والی کو 80 کوڑے لگائے گئے تو خود بخود اس کا ہاتھ مرنے والی عورت سے جدا ہوگیا اور سب کے دلوں میں حضرت سیدناامام مالک رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ کی امامت و کرامت کا نور جگمگانے لگا۔(بستان المحدثین،ص۱۶)
 تمہار ے عیب کھل جائیں گے
	 رسولُ اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا : جو اپنے مسلمان بھائی کے عیب تلاش کرے گا اللہعَزَّوَجَلَّ اس کے عیب فاش فرمادے گا اور جس کے عیب اللہعَزَّوَجَلَّ فاش کرے وہ مکان میں ہوتے ہوئے بھی ذلیل و رسوا ہو جائے گا ۔ 
(ترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، باب ما جاء فی تعظیم المومن ، ۳/ ۴۱۶ ، حدیث : ۲۰۳۹)
	 مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں : یہ قانونِ قدرت ہے کہ جوکسی کو بلا وجہ بدنا م کرے گا قدرت اسے بدنام کردے گی ۔      (مراٰۃ المناجیح ، ۶/ ۶۱۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد