Brailvi Books

جیسی کرنی ویسی بھرنی
10 - 107
گلے میں بیس پچیس سیر مٹی ڈال کر دیکھ لو
	میرے آقااعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنّت، مجدِّدِ دین وملّت ،مولانا شاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنزمین پر قبضہ کرنے والے کو جھنجھوڑتے ہوئے فتاویٰ رضویہ جلد 19 صفحہ 665 پرلکھتے ہیں :اللہقہار وجبار کے غضب سے ڈرے، ذرا من دو من نہیں بیس پچیس ہی سیرمٹی کے ڈھیلے گلے میں باندھ کر گھڑی دو گھڑی لئے پھرے، اُس وقت قیاس کرے کہ اس ظلم شدید سے بازآنا آسان ہے یازمین کے ساتوں طبقوں تک کھود کر قیامت کے دن تمام جہان کا حساب پورا ہونے تک گلے میں مَعَاذَ اللہ یہ کروڑوں مَن کا طوق پڑنا اور ساتویں زمین تک دھنسا دیا جانا، والعیاذباللہ تعالٰی، واللہ تعالٰی اعلم۔(فتاوی رضویہ ،۱۹/۶۶۵)؎
ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسِطے اٹّھیں
بچانا ظلم و ستم سے مجھے سدا یارب(وسائل بخشش ،ص۷۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(3)جھوٹا الزام لگانے کی سزا
	ایک شخص نے حضرت سیدنا مُطَرِّف بن عبداللہ بن شِخِّیرعلیہ رَحْمَۃُ اللہ القدیر پر جھوٹا الزام لگایا تو آپ نے ارشاد فرمایا:اگر تم جھوٹے ہو تو  اللہعَزَّوَجَلَّ تمہیں جلدی موت عطا فرمائے،آپ کی زبان سے ان الفاظ کا نکلنا تھا کہ اس شخص کی موت واقع ہوگئی۔(جامع العلوم والحکم،ص۴۵۷)