Brailvi Books

جرائم کی دنیا سے واپسی
9 - 32
 المختصر جانوروں اور میری زندگی میں زیادہ فرق نہ تھا۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک اسلامی بھائی مجھے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کرتے مگر میں ٹال دیا کرتا تھا اور یوں شرکت سے محروم رہتا اسی غفلت کے عالم میں کم و بیش دس سال گزر گئے۔ ایک دفعہ میرے دوست نے مجھے بتایا کہ میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں کھڑی شریف گیا تھا، مجھے بہت سرور ملا۔ انہوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی ایسی منظر کشی کی کہ میرے دل میں بھی شرکت کی خواہش پیدا ہوئی، میں نے جب ان کے سامنے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تو وہ بہت خوش ہوئے اور اگلے ہی ہفتے میں ان کے ساتھ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جا پہنچا۔ مجھے اجتماع میں بہت قلبی سکون ملا۔ پُرسوز بیان اور رِقت انگیز دعا سے دل میں بہت اثر ہوا، پھر میں پابندی سے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے لگا۔ دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت بھی حاصل ہوئی، یوں مسلسل عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میرا چہرہ سنّت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی سے جگمگانے لگا۔ رمضان المبارک میں اجتماعی اعتکاف کی برکتیں لوٹنے کا موقع ملا۔ زندگی کا انداز بدلتے بدلتے سنّتوں کے سانچے میں ڈھل گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر ڈویژن مشاورت کے