Brailvi Books

جرائم کی دنیا سے واپسی
8 - 32
دائر کیا تھا جب انہوں نے مجھ میں حیرت انگیز تبدیلی پائی تو ان کے دل بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے نرم فرما دئیے اور انہوں نے مجھے معاف کر دیا۔ یوں مجھے مقدمے سے خلاصی ملی۔ میں خوب ذوق و شوق سے مدنی کاموں میں حصّہ لینے لگا۔ ایک عرصہ تک مَدَنی کام کرنے کے بعد میرے محسن مبلغِ دعوتِ اسلامی (جواُس وقت بھیرہ شہر مشاورت کے نگران تھے اور اب مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن ہیں ) کی خواہش پر ذمہ داران نے لبیک کہا اور ۱۴۲۱؁ ھ بمطابق 2000؁ء میں مجھے بھیرہ شہرکی مشاورت کا نگران بنا دیا گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ تادم ِ تحریر ڈویژن مشاورت کے رُکن اورعلاقائی مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے مدنی کام کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! 			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۲}خوابِ غفلت سے بیداری 
	کھڑی شریف (کشمیر) کے علاقے پُل عطاری (پل منڈا) میں مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا خلاصہ ہے: میرے شب و روز (دن رات) بے عملی میں گزر رہے تھے۔ نماز روزے میں سستی اور بداخلاقی میرا معمول بن چکا تھا۔ نہ حقوق اللہ کا پاس تھا نہ ہی حقوق العباد (یعنی بندوں کے حقوق) کا لحاظ۔