Brailvi Books

جرائم کی دنیا سے واپسی
29 - 32
اسلامی بھائی نے آگے بڑھ کر مجھے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی میں تو پہلے ہی دعوتِ اسلامی کو دل دے چکا تھا فوراً ہامی بھر لی۔ یوں میں زندگی میں پہلی بار ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوا۔ پرسوز بیان اور رقت انگیز ذکر و دعا نے میرے دل میں مدنی انقلاب برپا کر دیا۔ میں نے زندگی میں پہلے کبھی ایسے رقت انگیز انداز میں دعا نہ مانگی تھی۔ میں نے رورو کر اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی، برے دوستوں سے جان چھڑائی، مدنی حلیہ اپنایا اور مدنی ماحول سے منسلک ہو کر قادری عطاری ہو گیا۔ کچھ ہی عرصے میں ایسا کرم ہوا ایک دن سویا تو میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی کیا دیکھتا ہوں کہ میرے پیرو مرشد امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ میرے گھر تشریف لائے ہیں۔ جب بیدار ہوا تو نہایت خوش و خرم تھا میں نے یہ خواب گھر والوں کو سنایا تو سب بہت خوش ہوئے اور امیر اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مرید ہو کر عطاری بن گئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر ڈویژن قافلہ ذمے دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}	شعبہ امیرِاہلسنّت 
۱۳ربیع الغوث۱۴۳۳ھ بمطابق 07مارچ 2012؁ء