Brailvi Books

جرائم کی دنیا سے واپسی
28 - 32
الْعَالِیَہ سے وابستہ ہوکر عطاری ہوگیا۔ تادمِ تحریر حلقہ مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے دین کی خدمت کر رہا ہوں۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۱۴}نیکوں کی صحبت کی برکت 
	 فاروق نگر (لاڑکانہ) کے محلہ محمدپور کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں ماڈرن نوجوان تھا۔ نت نئے فیشن کرنا میرا محبوب ترین مشغلہ تھا۔ برے دوستوں کی صحبتِ بد نے مجھے تباہی کے عمیق گڑھے کے کنارے لاکھڑا کیا تھا۔ زندگی کے شب وروز بے عملی میں بسر ہو رہے تھے۔ گناہوں کی پرخار وادیوں سے نکلنے کی سبیل کچھ اس طرح بنی کہ میرے ایک قریبی دوست کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ ایک روز جب میں ان سے ملنے گیا تو کثیر نوجوانوں کو داڑھی و سبز سبز عمامے سجائے سفید لباس میں ملبوس دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس ماڈرن دور میں بھی سنتوں پر عمل کرنے والے نوجوان موجود ہیں ! وقتاً فوقتاً درودوسلام اور تُوبُوا اِلیَ اللہ ، اَسْتَغْفَرُاللہ کی بلند ہونے والی صداؤں سے میرے مشامِ جاں معطر ہو گئے۔ مجھے یہاں بہت سکون ملا۔ اسلامی بھائیوں کی ملنساری اور اخلاق و کردار نے مجھے دعوتِ اسلامی کاشیدائی بنا دیا۔ ایک