گناہوں کی طرف نظر نہ کی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی، خوفِ خدا، عشقِ رسول کی انمول دولت اور سنّتوں سے محبت کا عظیم جذبہ نصیب ہوا۔ یہ سب دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول اور میرے پیر و مرشد امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نگاہِ ولایت ہی کافیضان ہے کہ میری گناہ آلود زندگی میں نیکیوں کی بہار آ گئی۔ تادمِ تحریر تنظیمی ترکیب کے مطابق ذیلی حلقہ مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۱۳}گانوں کا شیدائی
مرکز الاولیاء (لاہور) کے علاقے مین بازار سید پور (ملتان روڈ) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں بہت فیشن پرست تھا اور گناہوں میں اپنی زندگی کے قیمتی ایام ضائع کر رہا تھا۔ فلمیں ڈرامے دیکھنے ، گانے باجے سننے کا دلدادہ تھا۔ آواز اچھی تھی جس کی وجہ سے گانے بھی