{۱۲}عاشقانِ مصطفٰی کی بامقصد زندگی
نوشہرو فیروز (باب الاسلام سندھ) کی عرب کالونی کے وارڈ نمبر 4 میں رہنے والے اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ میں فلمیں ڈرامے دیکھنے، گانے باجے سننے اور مذاق، مسخری، بدنگاہی، جھوٹ، غیبت، حسد، تکبر اور طرح طرح کے کبیرہ گناہوں کی نحوست میں لت پت انجام آخرت سے یکسر غافل زندگی کے قیمتی لمحات برباد کرتا جا رہا تھا میری گناہوں بھری زندگی میں نیکیوں کی بہار کچھ اس طرح آئی کہ میں نے ایک اسلامی بھائی کی دعوت پر سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ دنیا کے لالچ سے بے نیاز، فکرآخرت کی تیاری میں مگن اسلامی بھائیوں کے والہانہ عشقِ مصطفی کے جذبے کودیکھ کر مجھے اپنے ماضی کے فضولیات میں بسر کیے ہوئے لمحوں پر ندامت ہونے لگی۔ کہاں مجھ سا عصیاں شعار (گنہگار) اور کہاں یہ پاکیزہ ماحول۔ میں ان عاشقانِ مصطفی کی بامقصد زندگی سے بہت متأثر ہوا۔ سُبْحَانَ اللہ عَزَّوَجَلَّ! مہکے مہکے مدنی ماحول کی پر کیف بہاروں نے میرے دل میں مدنی انقلاب برپا کردیا۔ میں نے اس مدنی ماحول کو اپنانے کی نیت کر لی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے میرے اندر گناہوں سے نفرت کا ایسا جذبہ بیدار ہوا کہ پھر پلٹ کر میں نے دوبارہ مذکورہ