Brailvi Books

جرائم کی دنیا سے واپسی
24 - 32
اور فیشن پرستی سے جان چھوٹ گئی، سنّتوں کے مطابق زندگی گزارنے کا سلیقہ ملا اور بُرے دوستوں کی صحبت سے نجات مل گئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دل فکرِ آخرت کی طرف مائل ہوا اور میں نماز پنجگانہ ادا کرنے لگا۔ میرے چھوٹے بھائی کی شادی کو تین سال ہو چکے تھے مگر ان کے ہاں اولاد نہ تھی، ڈاکٹروں نے بھی مایوس کر دیا تھا۔ میں نے انہیں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا مشورہ دیا اور بتایا کہ ہفتہ وار اجتماع میں رقت انگیز دعا بھی ہوتی ہے، روایتوں میں ہے کہ جہاں چالیس صالح مسلمان جمع ہوں وہاں ایک ولی بھی ہوتاہے۔ 
(فیض القدیر، تحت الحدیث:۷۱۴، ج۱ ، ص۴۹۷).
	 آپ بھی اجتماع میں شرکت فرما کر اولاد کے لئے دعا کیجئے مجھے اپنے رب سے امید ہے کہ وہ ضرور کرم کرے گا۔ یہ سن کر میرے بھائی ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتما ع میں شرکت کے لئے راضی ہوگئے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اجتماع میں مسلسل شرکت کرنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک چاند سا مدنی منا عطا فرمایا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں مرتے دم تک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد