Brailvi Books

جرائم کی دنیا سے واپسی
23 - 32
معمول بن گیا آہستہ آہستہ میرے اندر تبدیلی آنے لگی سر عمامے شریف سے اور چہرہ داڑھی سے سج گیا۔ بُری صحبت سے جان چھوٹ گئی اور بداخلاقی کی جگہ حسنِ اخلاق نے لے لی۔ کل تک جو نفرت کی نظر سے دیکھتے تھے آج سلام و مصافحہ کر کے خوش ہوتے ہیں۔ یہ سب دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکتیں ہیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ استقامت عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِی الْاَمِیْن 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۱۱}اجتماع کی برکت سے اولاد
	باب الاسلام سندھ کے شہر عطار آباد (جیکب آباد) میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: میں گناہوں بھری زندگی گزار رہا تھا۔ ٹی وی دیکھنا اور نت نئے فیشن اپنانا، ماڈرن دوستوں کے ساتھ پورا پورا دن خوش گپیوں میں گزار دینا، نماز روزے میں سستی کرنا میرا معمول تھا۔ ایک دن ایک اسلامی بھائی نے مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے کچھ رسائل پڑھنے کو دیے۔ ایک ولیٔ کامل کی تحریر کی تاثیر نے میرے دل میں دعوتِ اسلامی کی محبت ڈال دی اور میں ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے لگا۔ اجتماع میں پابندی سے شرکت کی برکت سے ٹی وی