{۱۰} بے جا لاڈ پیار کا نتیجہ
جھنگ (پنجاب، پاکستان) کے علاقے جلال آباد کی کچی آبادی میں رہنے والے اسلامی بھائی کے مکتوب کا لُبِّ لُباب ہے: میں معاشرے کا انتہائی بگڑا ہوا شخص تھا، آئے دن نہ صرف لوگوں سے لڑائیاں مول لیتا بلکہ گھر والوں سے بھی یہی رویہ تھا۔ انہی حرکتوں کی بنا پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی جانا پڑا۔ بڑے بھائی کی سفارش سے جیل سے رِہا توہو گیا مگر پھر بھی مجھے عقل نہ آئی اور اپنے گندے کرتوتوں سے باز نہ آیا۔ جوانی کے نشے میں کچھ ایسا مست تھا کہ اپنے سامنے ہر ایک کو حقیر سمجھتا، بداخلاقی سے پیش آنا میری عادت بن چکی تھا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کرم سے میری ملاقات ایک باعمامہ اسلامی بھائی سے ہو گئی ۔ انہوں نے کچھ ایسے شفقت بھرے انداز میں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی کہ میں انکار نہ کر سکا۔ جب جمعرات کا دن آیا تو اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اجتماع میں حاضر ہو گیا وہاں کا مدنی ماحول دیکھ کر میں بہت متأثرہوا، دل میں عجیب سکون محسوس ہونے لگا۔ اجتماع میں ہونے والی رِقّت انگیز دُعا نے مجھے بہت رُلایا ، میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی نیت کرلی اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس کے بعد ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنا میرا