پاس مت جایا کرو یہ صحیح لوگ نہیں ہیں ، نیاز فاتحہ کرتے ہیں ، مزاراتِ اولیاء پر فاتحہ کے لئے جاتے ہیں ، یارسول اللہ کے نعرے لگاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اتنا عرض کیا کہ بھائی میں نے اہلسنّت کا عقیدہ اور دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول کسی سے سن کر یا صرف کتاب پڑھ کر نہیں اپنایا بلکہ میں تو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واری اجتماع میں شریک ہوا اور وہاں مجھے ہوئی مدینہ شریف کی زیارت۔ تو جن عاشقانِ رسول کی صحبت میں مجھے مدینے شریف کی زیارتیں ہوئی ہوں ان کے عقیدے کے درست ہونے میں کون شک کر سکتا ہے؟ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں نے مدنی ماحول اپنا کر کوئی غلطی نہیں کی ،بلکہ میں نے جنّت کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۹} قسمت بدل گئی
صوبہ پنجاب (پاکستان) کے مشہور شہر مدینۃ الاولیاء (ملتان) کے محلہ فیض پورہ بیرون پاک گیٹ میں مقیم اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے کہ بدقسمتی سے میرا اٹھنا بیٹھنا ایسے لوگوں کے ساتھ تھا جن کا کردار ناقابل بیان ہے۔ میں اُن کے ساتھ مل کر ہر طرح کی برائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا۔ حتّیٰ کہ لوگ