Brailvi Books

جرائم کی دنیا سے واپسی
16 - 32
زندگی میں کبھی نہ رویاتھا میں نے تمام گناہوں سے توبہ کی اور پابندی سے اجتماع میں شرکت کرنے لگا اس کی برکت سے میری زندگی بدلنے لگی اور میں کچھ ہی عرصے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔ 

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۷}گناہوں سے دل اُچاٹ ہو گیا
	باب المدینہ (کراچی) کے علاقے لانڈھی کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے ’’ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اوائل کی بات ہے کہ مَیں کبھی کبھی اپنے والد کے ساتھ مسجد میں نماز پڑھنے چلا جاتا۔ نماز کے بعد مسجد میں مبلغِ دعوتِ اسلامی فیضانِ سنّت سے درس دیا کرتے تھے۔ میں بھی والد صاحب کے ہمراہ درس میں شرکت کی سعادت حاصل کرتا۔ درس کے بعد دعوتِ اسلامی کے اولین مدنی مرکز جامِع مسجِد گلزارِ حبیب (واقِع گلستانِ اوکاڑوی بابُ المدینہ کراچی) میں ہونے والے سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی تو دل میں شوق اٹھتا کہ میں بھی کسی دن اس اجتماع میں شرکت کروں۔ آخر ایک دن میری قسمت کا ستارہ بھی چمک اٹھا اور مجھے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت مل گئی۔ اجتماع