Brailvi Books

جرائم کی دنیا سے واپسی
13 - 32
حیران تھا۔ مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل مجھے ایک جسمانی بیماری تھی جس کے باعث میں بہت پریشان رہتا تھا اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اجتماعات میں شرکت کی برکت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے اس مرض سے شفا عطا فرما دی۔ یہ مدنی بہار دیکھ کر میری والدہ نے مجھے حکم دیا کہ تمہارے چھوٹے بھائی کو ایک عرصے سے گردوں کی تکلیف ہے لہٰذا تم دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 63 روزہ تربیتی کورس میں شامل ہو کر بھائی کے لئے دعاکرو ۔ میں حکم کی تعمیل میں تربیتی کورس کے لئے جا پہنچا اور نہ صرف بھائی کے لئے خود دعائیں کیں بلکہ دیگر عاشقانِ رسول کو بھی دعاکے لئے عرض کی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرے بھائی جن کے لئے ڈاکٹر آپریشن کا کہہ چکے تھے روبہ صحت ہونا شروع ہو گئے ۔جب دوبارہ چیک اپ ہوا تو ڈاکٹر حیران رہ گئے اور کہنے لگے کہ اب آپریشن کی ضرورت نہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرا بھائی اب رُوبہ صحت ہو چکا ہے۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		 صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{۵}مَدَنی مُنّا اور تربیتی حلقہ
	مرکزالاولیاء (لاہور) کے علاقے شالامار باغ میں مقیم عمر رسیدہ اسلامی بھائی کے مکتوب کا خلاصہ ہے: میں نے زندگی کا طویل عرصہ غفلت میں گزار دیا۔