Brailvi Books

جرائم کی دنیا سے واپسی
11 - 32
تربیت کے لئے سفر کرنے والے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت ملی تو وہاں بے شمار سنّتیں اور دعائیں سیکھنے کا موقع ملا۔ یوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ آہستہ آہستہ دعوت ِ اسلامی کے مدنی رنگ میں رنگتا چلا گیا۔ سر پر سبز سبز عمامہ شریف اور چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی سجا لی اور مدنی لباس بھی اپنا لیا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے بیعت ہو کر نہ صرف خود قادری عطاری بننے کی سعادت حاصل کی بلکہ میرا سارا گھرانا امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا مرید بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میری خوش قسمتی کہ اس پُرفتن دور میں دعوتِ اسلامی کا پاکیزہ مدنی ماحول مل گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ گھر کی اسلامی بہنیں بھی دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے اجتماع میں شرکت کرنے لگیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو اس مدنی ماحول سے وابستہ فرمائے۔ 
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		 صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۴}گردوں کا مریض شفا پا گیا 
	کوٹ چھٹہ (ضلع ڈیرہ غازی خان، پنجاب) کے علاقہ بستی سمندری ہیر والا کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے: میں مڈل کا امتحان دینے کے بعد چھٹیاں گزارنے گھر آیا ہوا تھا۔