خادم (نگران) کی حیثیت سے مدنی کاموں میں مصروف عمل ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے استقامت عطا فرمائے۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۳}دعوتِِ اسلامی سےوالہانہ محبت
خان گڑھ (ضلع مظفرگڑھ، پنجاب، پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا لُبِّ لُباب ہے: جب سے شعور پیدا ہوا اس وقت سے ہی مجھے سبز عمامے والے نجانے کیوں بہت پیارے لگتے حالانکہ مجھے دعوتِ اسلامی کے بارے میں زیادہ معلومات نہ تھی، انہیں دیکھتا تو خود آگے بڑھ کر مصافحہ کرنے کی سعادت حاصل کرتا۔ جب بڑا ہوا تو خوش قسمتی سے ایک بار ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت مل گئی، وہاں سبز سبزعمامہ شریف سجائے ایک عاشقِ رسول جھوم جھوم کر نعت شریف پڑھ رہے تھے۔ نعت شریف کے پُرسوز الفاظ کانوں کے راستے جیسے دل میں اتر گئے۔ میں نے اسی دن سے اپنے نام کے ساتھ قادری لکھنا شروع کر دیا اگرچہ ابھی تک میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت نہیں ہوا تھا۔ اب پابندی سے اجتماع میں شرکت کرنے لگا۔ ایک بار سنّتوں کی