Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
9 - 100
الحدیث۲۲۷، ج ۱، ص ۱۴۹)
(6)اچھی طرح یاد کر کے سکھانے کی فضیلت
	 جو کوئی   اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے فرائض سے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھّی طرح یا د کرلے اور پھر لوگوں  کو سکھائے تووہ جنّت میں ضرور داخل ہوگا ۔حضرت ِسیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں  :’’ میں  رسولُ اللہ صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم سے یہ بات سننے کے بعد کوئی حدیث نہیں  بھولا۔ ‘‘
(الترغیب والترہیب، کتاب العلم ، الترغیب فی العلم الخ، رقم۲۰، ج۱، ص۵۴)
(7) ہزار رَکْعتوں  سے بہتر عمل
	 تمہاراکسی کو کتابُ اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی ایک آیت سکھانے کے لئے جانا تمہارے لئے سو رکعتیں  ادا کرنے سے بہتر ہے اور تمہارا کسی کو علم کا ایک باب سکھانے کے لئے جانا خواہ اس پر عمل کیا جائے یا نہ کیا جائے تمہارے لئے ہزار رکعتیں  اداکرنے سے بہترہے ۔(سنن ابن ماجہ ، کتاب السنۃ،  الحدیث ۲۱۹ ، ج ۱، ص ۱۴۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ 
حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما  کا دانشمندانہ فیصلہ
	حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہمافرماتے ہیں  :’’ جب رسول اللہ صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کا وصالِ( ظاہری )ہوا تواس وقت میں  کم سِن تھا۔ میں  نے اپنے ایک ہم عمر اَنصاری سے کہا :’’چلو اصحابِ رسول اللہ رضی اللہ تعالٰی عنہم سے علم حاصل کرلیں ، کیونکہ ابھی