پودا دیکھتے ہی دیکھتے تناوَر درخت بن گیا اور تادمِ تحریر دنیا کے تقریباً 72 ممالِک میں اِس کا پیغام پہنچ چکاہے ۔ اگر سگِ مدینہ عُفِیَ عَنْہ بے جا تحریری و تقریری جنگ میں ’’ اپنوں ‘‘ ہی پر اپنا وَقت صَرف کر دیتا تو کیااس طرح کرکے ان کے دلوں میں جگہ بنا پاتا !کیا پھر بھی وُہی مذکورہ مثبت(مُثْ۔بَت) نتائج نکلتے !حاشاثُمَّ حاشا
ع ایں خیال است ومُحال اَست و جُنوں
یاربِّ محمّدعَزَوَّجَلَّ ! ہمیں مسلکِ اعلیٰ حضرت پر استِقامت بخش،ہماری صَفوں کو افتِراق و انتِشار سے بچا، یااللہعَزَوَّجَلَّ ! ہمیں اتّحاد کی دولت سے مالامال رکھ، یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! ہمارے عُلماء ومشائخ کا سایۂ عاطِفت ہمارے سروں پر درازفرما، یااللہ عَزَّوَجَلَّ!جوسُنّی جہاں ،جس انداز میں شریعت کے دائرے میں رہ کر تیرے دین کی خدمت کر رہا ہے اُس کو کامیابی عنایت فرما، یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! جو کام اپنی رِضا کاہواُس پر ہمیں استِقامت عنایت فرما،یااللہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں مسلمانوں کی پردہ پوشی کا ذِہن دیدے،یااللہ عَزَّوَجَلَّ! ہماری ذات سے کبھی بھی اسلام کو نقصان نہ ہو،یااللہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں بے جا سختی کرنے سے بچا کر نرمی کی نعمت سے مالا مال فرما، یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ہماری بے حساب مغفرت فرما۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم