اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کئی مہلکات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے ۔آیاتِ قراٰنی کا ترجمہ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃُ ربِّ العزّتکے شہرۂ آفاق ترجمۂ قراٰن ’’ کنزالایمان‘‘ سے لکھنے کی ترغیب،سائل کو نیکی کی دعوت پیش کرنے میں فتاوٰی رضویہ کا اسلوب اپنانے کا مشورہ، اکابرین علیہم رحمۃ اللہ المبینکے دامن سے لپٹے رہنے کی تاکید ، اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرنے کی ترغیب اور مَدَنی ما حول سے حقیقی معنوں میں وابستگی کے بیان نے اس رسالے میں مَدَنی کشش پیدا کردی ہے ۔ مَدَنی پھول نمبر 123اور 124میں لکھی گئی مدنی التجاء نے آپس کی ناچاقیوں کا علاج تجویز کردیا ہے۔ اگرہم ان مدنی پھولوں کو اپنے دل کے مدنی گلدستے میں سجانے میں کامیاب ہو جائیں تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارا پورا وُجود معطر ہوجائے گا اور یہ معاشرہ علم وعمل کی ان خوشبوؤں سے مہک اٹھے گا ۔
’’تذکرۂ امیرِاہلسنّت‘‘کی اب تک 4قسطیں شائع ہوچکی ہیں ، پانچویں قسط ’’علم وحکمت کے 125 مَدَنی پھول‘‘ کے نام سے پیش کی جارہی ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش‘‘ کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابق عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافربنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم
شعبہ امیرِ اہلسنّت (دامت برکاتُہم العالیہ) مجلس اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیۃ (دعو تِ اسلامی )
۱۱ شعبان المعظم ۱۴۳۱ ھ بمطابق 24جولائی 2010 ء