Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
51 - 100
میرے علم پر نہ مجھے ثواب ملے نہ عذاب!‘‘
	             (جامع بیان العلم وفضلہ ، ص ۲۴۹،۲۵۰دار الکتب العلمیہ بیروت)
نیکی پر تعریف کی خواہش
{70}جب کوئی علمی نکتہ بیان کرتا ہے، تحقیقی کارنامہ انجام دیتا ہے ،مقالہ لکھتا یا کہتایاکوئی تصنیف کرتا ہے، توعُموماً دل میں  یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کاش! کوئی تعریف کرے بلکہ تعریفی کلمات لکھ کر دے۔ اسی طرح نعت شریف پڑھنے والے، سنّتوں  بھرے بیان کرنے والے اور مختلف نیکیاں  بجا لانے والے بھی اکثر’’ حوصلہ افزائی ‘‘ کے نام پر اپنی تعریف کئے جانے کے منتظر رہتے ہیں !یعنی ان کی آرزو ہوتی ہے کہ کاش! کوئی حوصلہ افزائی کرے اور ظاہِر ہے کہ اکثر حوصلہ افزائی تعریف ہی پر مَبنی ہوتی ہے! ان سب تعریف اور حوصلہ افزائی کے طلبگاروں  کیلئے ایک مَدَنی پھول حاضِر کرتا ہوں : صحابیٔ رسول،حضرتِ سیِّدُنا شدّاد بن اوس رضی اللہ تعالٰی عنہ نے بوقتِ وفات فرمایا : اِس امّت کے حق میں  مجھے سب سے زیادہ خوف ریا کاری اور مخفی (یعنی چھپی)شہوت کا ہے۔حضرتِ سیِّدُناسُفیان بن عیینہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے یہاں ’’ مخفی شہوت ‘‘ کے معنیٰ یہ ارشاد فرمائے ہیں : یعنی نیکی پر تعریف کی خواہش ہونا۔ (جامع بیان العلم وفضلہ ، ص ۲۴۸،۲۴۹دار الکتب العلمیہ بیروت)
قَصداً غَلَط مسئلہ بتانا حرام ہے
{71}مفتی کوبے حدمحتاط رہنا ہو گا، اس کی راہ میں  امتحانات بَہُت ہیں اگر ایک بھی