Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
50 - 100
ہوکہ آپ جس سے معلوم کرنے جائیں  اُس کے برا آدمی ہونے کی صورت میں اس کی برائیاں  آپ کو چپک جائیں  !بلکہ آپ کی صحبت کی بَرَکت سے اُسے بھی اپنی اِصلاح کا جذبہ نصیب ہوجائے۔
مفتی غیر معمولی ذ ہین ہو تا ہے
{ 68}مفتی بننے کے لئے فطری طور پر ذِہانت وحظانت ضَروری ہے،کُند ذِہن اور مریضِ نِسیان (یعنی بُھلَکَّڑ)کا مفتی بن جانا بے حد مشکل اَمر ہے۔اور یہ حقیقت ہے کہ جو صحیح معنوں  میں  عالم و مُفتی ہوتا ہے وہ عام مسلمانوں  کے مقابلے میں  غیر معمولی ذہین ہوتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارے مَدَنی آقاصلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم تمام مخلوقات میں  سب سے بڑے عالم اور سبھی سے زیادہ عقلمند و ذہین ہیں ،تمام انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام اپنی اپنی اُمّت میں  سب سے بڑے عالم اور ذہین ترین ہوئے۔
علم پر بھی قیامت میں  حساب ہے
{69}	 علم کی جہاں بَرَکات ہیں  وہاں  آفات بھی ہیں۔ عالم اگر تکبُّر میں  مبتلا ہوا، اپنی معلومات پر گھمنڈ اور کم علموں  کی تحقیر کرنے میں  پڑا تو برباد ہوا، یاد رکھئے! علم کا بھی بروزِ قیامت حساب دینا پڑے گا! جبھی تو خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے مغلوب ہو کرحضرتِ سیِّدُنا ابو الدَّرداء رضی اللہ تعالٰی عنہ  فرماتے تھے: اِس خوف سے لرزتا ہوں  کہ کہیں  بروزِقِیامت کھڑا کرکے پوچھ نہ لیا جائے کہ تو نے علم تو حاصِل کیا تھا مگر اس سے کام کیا لیا؟حضرتِ سیِّدُنا سفیان ثوری علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں : ’’ کاش ! میں  قراٰنِ مجید پڑھ کر رہ جاتا،  کاش !