Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
5 - 100
تھی کہ تصوُّف کے متعلّق بھی سُوالات و جوابات کی ترکیب بنائی جاتی ۔ بعض اساتِذہ ، دعوتِ اسلامی کے دارالافتاء اہلسنّت کے کچھ عُلَماء نیزدرسِ نظامی کے فارِغُ التَّحصیل تَخَصُّص فِی الفُنونکے طَلَبہ وغیرہ بڑے ذوق وشوق کے ساتھ شرکت فرمایا کرتے۔اندازِ تربیّت خصوصاً اساتذہ کیلئے لائقِ تقلید تھا۔ سبحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ! کسی پر سختی کرنا تو درکنار ڈانٹ ڈپٹ بھی نہیں  کرتے تھے، جواب لکھ کر لانے والوں ،پڑھ کر سنانے والوں  کی غلطیوں  کی اگر چِہ اِصلاح فرماتے تاہم خوب حوصلہ افزائی بھی کرتے اور اکثر کوئی کتاب یا قلم وغیرہ تحفۃً عطافرماتے۔طلبہ کے اصرار پرآپ نے بعض سُوالات لکھوا کر ان کے جوابات بھی لکھوائے   ۱   ، اس دوران امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے بے شمار مَدَنی پھول بیان کئے جنہیں طَلَبہ شوق سے لکھتے رہے۔ان میں سے منتخب شدہ125 مُتَفَرِّق مہکے مہکے مَدَنی پھول حسبِ ضَرورت ترمیم واضافے کے ساتھ پیش کئے جارہے ہیں ، اِن میں  علمِ دین کے فضائل ، عَرَبی مقولے ، اور رنگ برنگے علمی شِگُوفے شامل ہیں ان مَدَنی پھولوں  کے اندر نیکیوں  کے مُتلاشیوں ، علم دوستوں  بلکہ سارے ہی مسلمانوں  کیلئے طرح طرح کی مَدَنی خوشبوئیں  ہیں۔ان مَدَنی پھولوں  میں  جہاں  فتویٰ لکھنے کا طریقہ فقہی جزئیات کی روشنی میں  بیان کیا گیا ہے وہیں  تصوف کا درس بھی نمایاں  ہے۔مہلکات کا علم سیکھنے کی اہمیت 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
۱؎  : اس طرح کے سوالات وجوابات صفحہ92پر ملاحظہ کیجئے ۔