Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
49 - 100
جب مفتیٔ دعوتِ اسلامی کو کسی نے فون کیا
	دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شورٰی کے رُکن مفتیٔ دعوت اسلامی حافظ محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنیبہترین عالِم دین اور ذہین مفتی تھے ۔ ایک مرتبہ کسی نے آپ کو فون کیا اور کہا : میں  ’’مفتی فاروق‘‘سے بات کرنا چاہتا ہوں  ۔ جواب دیا :میں  ’’فاروق ‘‘عرض کررہا ہوں ، کہئے کیا کہنا ہے؟ فون کرنے والا آپ کی عاجزی کو سمجھ نہ سکا اور دوبارہ کہا :مجھے ’’مفتی فاروق‘‘ سے بات کرنی ہے ؟اِدھر سے پھر یہی جواب ملا:میں  ’’فاروق‘‘ ہی عرض کررہا ہوں ، فرمائیے!مگر فون کرنے والے کی سادگی دیکھئے ،پھر کہنے لگا :آپ سے نہیں  مجھے ’’مفتی فاروق‘‘ سے بات کرنی ہے۔مفتی فاروق عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباری نے آخر تک خود کو مفتی ظاہرنہ کیا ۔
{66} بے قاعدہ علم حاصِل ہونے سے کوئی مفتی نہیں  بن سکتا اس کے لئے باقاعدہ علم حاصل کرنا ضَروری ہے ۔
عُرف کی معلومات 
{67} صدہا مسائل ایسے ہوتے ہیں  جن کا مدار عُرف پر ہوتا ہے اس لئے بہترین مفتی بننے کے لئے عرف کا جاننا بھی ضرور ی ہے۔علامہ شامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِینقل کرتے ہیں  :’’مَنْ لَّمْ یَدْرِ بِعُرْفِ اَہْلِ زَمَانِہٖ فَھُوَ جَاہِلٌ یعنی جو حالاتِ زمانہ سے واقف نہیں  وہ جاہل ہے۔‘‘(رد المحتار علی الدر المختار،کتاب الایمان،باب فیما لو اسقط اللام …الخ۵ ص۵۲۱ )مگر عرف معلوم کرنے میں  احتیاط کیجئے کہیں  ایسا نہ