Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
31 - 100
{39}عبارت کے دَوران اعداد لکھنے کی ضَرورت ہو تو انگریزی ہندسوں  میں لکھئے تاکہ عوام کیلئے سمجھنا آسان ہو۔
آیات کا ترجَمہ کنزالایمان سے لیجئے
{ 40}آیتوں  کا ترجَمہ کنزالایمان سے لیجئے اور شروع کرنے سے قبل لفظ’’ ترجمۂ کنزالایمان:‘‘ لکھئے۔ ۱؎  اس کے علاوہ جب کسی اور عَرَبی یا فارسی عبارت مَثَلاًمَتَنِ حدیث کے معنیٰ بیان کریں  تو ابتِداء ً لکھئے :’’ترجَمہ :اورہر طرح کے ترجَمے کا رسمُ الخَط قدرے باریک ہو،تاکہ دیگر عبارات سے مُمتاز رہے۔ 
{ 41}اسلامی بھائیوں  نے اگرتَبَرُّکاً کسی شہر یاعَلاقے کامَدَنی نام رکھاہو تو ضَرورتاً وہ بھی لکھئے مَثَلاًکراچی کے ساتھ ’’باب المدینہ‘‘، لاہور کے ساتھ ’’مرکز الاولیاء‘‘ ،سیالکوٹ کے ساتھ ’’ ضیاکوٹ ‘‘فیصل آباد کے ساتھ ’’سردارآباد ‘‘ سرگودھا کے ساتھ ’’ گلزارِ طیبہ ،‘‘لاڑکانہ کے ساتھ’’ فاروق نگر‘‘وغیرہ۔
اُسلوبِ تحریر جارِحانہ نہ ہو
{ 42}مانِعِ شرعی نہ ہونے کی صورت میں  نرم الفاظ استعمال کرنے کی سعی فرمائیے، اُسلُوبِ تحریر جارحانہ نہ ہو۔ حدیثِ پاک میں  ہے: بشِّرُ وْا وَلَا تَنَفِّرُوا یعنی خوشخبری سناؤ نفرت مت دلاؤ۔		 (صحیح مسلم ص۹۵۴حدیث۱۷۳۲)
مـــــــــــدینہ
  ۱ ؎ : اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! مکتبۃ المدینہ نے قراٰن پاک ،ترجمۂ کنزالایمان اور تفسیر خزائن العرفان پر مشتمل ایک سافٹ ویئرCdبھی جاری کردی ہے ، مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیۃً حاصل کیجئے ۔