اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
’’علمِ دین کی برکتیں ‘‘ کے14 حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’14 نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم: نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ o مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔
(المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مَدَنی پھول:
{۱} بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
{۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
{1}ہر بارحمد و {2}صلوٰۃ اور{3}تعوُّذو{4}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ {5} حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور {6}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{7} قرآنی آیات اور {8}اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا{9}جہاں جہاں ’’اللہ‘‘کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور{10} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّمپَڑھوں گا۔{11} شرعی مسائل سیکھوں گا۔{12} اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو علماء سے پوچھ لوں گا {13}اس حدیثِ پاک’’تَھَادَوْا تَحَابُّوْایعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔‘‘ (مؤطا امام مالک ، ج۲،ص۴۰۷، حدیث ۱۷۳۱) پرعمل کی نیت سے (کم از کم ۱۲عددیا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسرں کو تحفۃً دوں گا۔ {14}کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(مصنّف یاناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)