Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
26 - 100
واضِح اور مُعَیَّن جواب دیجئے
{22}آپ کا جواب حتی المقدور ایسا واضح اور معین ہونا چاہئے کہ سائل کو اس کا مطلب نہ پوچھنا پڑے ۔اپنی طرف سے بلاضرورت شقیں  بنا کر جواب نہ دیجئے کہ یہ صورت ہے تو یہ حکم ہے ،یہ صورت ہے تو یہ ! سائل پریشان ہوسکتا ہے یا پھر اس کا غلط استعمال بھی کرسکتا ہے ۔
{23} اسی طرح مجمل جواب نہ دیجئے مثلاً یہ کہ شرائط حج مکمل ہونے کی صورت میں  آپ پرحج فرض ہوچکا ہے ،بلکہ ساتھ ہی شرائطِ حج کی مختصر وضاحت بھی لکھ دیجئے ۔
کس وقت جواب نہ لکھے!
{24}شدید بھوک یاپیاس ،استنجاء کی حاجت ،غصے یاگھبراہٹ کے عالَم میں  جواب نہ لکھئے ۔
بزرگوں  کے الفاظ بابَرَکت ہوتے ہیں 
{ 25 }	بُزُرگوں  کے بولے یا لکھے ہوئے الفاظ بِعَیْنِہٖ نَقْل کرنے میں  بَرَکت ہے۔صدرُ الشَّریعہ ،بدرُ الطَّریقہحضرتِ  علّامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے بہارِ شریعت حصّہ 6میں اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃُ ربِّ العزّتکا لکھا ہوا حج کے احکام پر مشتمل رسالہ’’انوارُالبِشارہ‘‘ پورا شامل کرلیا ہے اور عقیدت تو دیکھئے کہ کہیں  بھی الفاظ میں کوئی تبدیلی نہیں  کی تا کہ ایک ولیُّ اللہ اور عاشقِ رسول کے قلم سے نکلے ہوئے الفاظ کی برکتیں  بھی حاصِل ہوں  چُنانچِہ لکھتے ہیں : اعلیٰ حضرت