جواب کی ابتِدا کا طریقہ
{14}جواب کی ابتدا میں ذیل کے مطابِق حمد وصلوٰۃ اورتعوذ و تسمیہ وغیرہ لکھئے :
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
اَلْجَوابُ بِعَونِ الْمَلِکِ الْوَھّاب اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّواب
{ 15 }’’ربِّ العٰلمین‘‘ لکھنے کا قراٰنی انداز دیکھ لیجئے کہ اِس میں ’’عا‘‘نہیں ، عَین پر کھڑا زبر ہے۔ آپ بھی اِسی طرح لکھئے۔نیز قراٰنِ پاک میں ’’اِنْشَآءَ اللہ‘‘ یوں نہیں لکھا، بلکہ یہ انداز ہے: ’’اِنْ شَآءَاللہ‘‘
{ 16 } حتَّی الامکان پوچھے گئے سُوال کا پہلے مختصر اًجامِع مانِع جواب دے دیجئے اس کے بعد ضَرورتاً آیات،احادیث،فقہی جُزئیات کی روشنی میں اپنے مؤقِف(یعنی نکتۂ نظر)کی وضاحت فرمایئے۔
{ 17}جواب میں حسبِ موقع حکایت بھی ڈالی جا سکتی ہے مثلاًکسی نو عمر بالغ شخص سے متعلق سوال ہوا کہ ابھی اس کی داڑھی پوری طرح نہیں نکلی،ٹھوڑی کے علاوہ کہیں کہیں بال ہیں ، کیا یہ پورے چہرے پر بال آنے سے قبل داڑھی کے بال مونڈ سکتا ہے ؟تو اس کے جواب میں داڑھی کے وجوب کا حکمِ شرعی لکھئے اورپوچھی گئی صورت میں بھی داڑھی رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اور مونڈنے کو حرام قرار دیتے ہوئے بہتر ہے مشہور محدث اور تابعی حضرتِ سیِّدُناابن شہاب زہری رضی اللہ تعالٰی عنہ کی حکایت بھی بیان کردیجئے کہ