وتربیت پر خرچ کردیا ہے۔‘‘یہ سن کر آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے زندہ دلی سے فرمایا: ’’ خدا عَزَّوَجَلَّکی قسم!تم نے اس مال کو ضائع نہیں کیا ہے۔‘‘( تاریخ بغدادج۸ ص۴۲۱)
اللہ عَزَّوَجَلَّکی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم
حضرتِ سیِّدتنا اُمِّ ربیعہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہا کے علمی ذوق سے وہ اسلامی بہنیں سبق سیکھیں جو اپنے بچوں کی دُنیاوی تعلیم پر تو خوب خرچ کرتی ہیں ،ان کی عدمِ دلچسپی پر اپنا دِل جلاتی ہیں مگر دینی تعلیم وتربیت کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتیں ،پھر جب پینٹ کوٹ میں کسا کسایا بیٹا یا فیشن زدہ بیٹی ماں سے زبان درازی کرتی ہے تو سر پر ہاتھ رکھ کر روتی ہیں کہ میری ہی اولادمیرے قابو میں نہیں ،ایسی مائیں ٹھنڈے دل سے غور کریں کہ ان کو اس حال تک پہنچانے میں ان کا اپنا کردارکتنا ہے ؟ اگر اولاد کی سنّت کے مطابق تربیت کی ہوتی تو شاید آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ، ؎
دیکھے ہیں یہ دن اپنی ہی غفلت کی بدولت
سچ ہے کہ بُرے کام کا انجام بُرا ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ