مشکل تر ہو تی جا رہی ہے لیکن رحیم وکریم رب عزوجل کے رحم وکرم پر قربان، اسی کی ذات سے اُمید کی جا سکتی ہے کہ وہ جل شانہ ان حقوق کی ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے۔
چنانچہ ان حقوق کی وقعت واہمیت کے پیش نظر اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت، مجدِّدِ دین وملت، مولانا الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے خاص کر حقوق العبادسے متعلق رسالہ مبارکہ ’’أعْجَبُ الإمْدَادِفِيْ مُکَفرَاتِ حُقُوْقِ الْعِبَاد‘‘ تحریر فرمایا جس میں حقوق العباد کے معاف ہونے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ایک قاعدہ کلیہ بھی بیان فرمایاکہ ’’حق العبد بے معافیِ عبد، معاف نہیں ہوتا‘‘۔ لیکن ساتھ ہی پانچ ایسے افراد کا ذکر بھی فرمایا کہ اگر ان پانچ افراد سے حقوق العباد کی ادائیگی میں تقصیرات ہو جائیں تو بھی اللہ عزوجل ان حقوق کی ادائیگی اپنے ذمۂ کرم پر لے کر صاحبِ حق کو راضی فرمائے گا۔
اسی طرح لوگوں کے حقوق پامال کرنیوالوں کے متعلق احادیث میں جو وعیدیں وارد ہوئیں ہیں آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ان کا بھی ذکر اپنے اس ’’رسالہ‘‘ میں فرمایا جن کے مطالعہ سے ایک طرف تو اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ حقوق کا ادا نہ کرنا کس قدر خسارے کا باعث ہوسکتا ہے تو دوسری طرف حقوق کی ادائیگی کا جذبہ بھی بیدار ہو تا ہے یقینا اس لاجواب ’’رسالہ‘‘ کو پڑھنے کی برکت سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے اور خاص کر بندوں کے حقوق کی ادائیگی کا ذہن بنے گا ان شاء اللہ عزوجل۔ لہٰذا خود بھی اس ’’رسالہ ‘‘کا مطالعہ فرمائیں اور اِصلاحِ امت کی خاطر دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیں۔
اس ’’رسالہ‘‘ پر تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کے مَدَنی علماء نے بڑی جانفشانی سے کام کیا جس کا اندازہ ذیل میں دی گئی کام کی تفصیل سے لگایا جاسکتا ہے:
۱۔ آیات واحادیث اور دیگر عبارات کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے۔