اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
’’حقوق العباد کیسے معاف ہوں ‘‘ کے اکیس حُروف
کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’21 نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم:نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی،الحدیث:۵۹۴۲،ج۶،ص۱۸۵،داراحیاء التراث العربی بیروت)
دو مَدَنی پھول:
{1} بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
{2}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
{1}ہربارحَمْدو{2}صلوٰۃ اور{3}تعوُّذو{4}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا۔) {5}رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا {6} حتَّی الْوُسْعْ اِس کا باوُضُو اور {7}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{8} قرآنی آیات اور {9}اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا{10}جہاں جہاں ’’اللہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور{11} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پڑھوں گا {12})اپنے ذاتی نسخے پر( ’’یادداشت‘‘ والے صفحہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا {13})اپنے ذاتی نسخے پر( عِندَا لضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا {14} کتاب مکمل پڑھنے کے لیے بہ نیت ِحصولِ علم ِدین روزانہ چند صفحات پڑھ کر علم ِدین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا{15}دوسروں کویہ کتابپڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا {16} اس