Brailvi Books

حقوق العباد کیسے معاف ہوں
24 - 46
رواہ الحاکم في ’’المستدرک‘‘(1) والبیہقي في ’’کتاب البعث والنشور‘‘ وأبو یعلی في ’’مسندہ‘‘ وسعید بن منصور في ’’سننہ‘‘ عن أنس بن مالک رضي اللہ تعالی عنہ۔
فرمایا: یوں  کہ اپنے بھائی کو معاف کردے۔ کہا: اے رب میرے! یہ بات ہے تو میں  نے معاف کیا۔ مولیٰ جل مَجدُہ نے فرمایا: اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑ لے اور جنت میں  لے جا۔ حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اسے بیان کرکے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اپنے آپس میں  صُلح کرو کہ مولیٰ عزوجل قیامت کے دن مسلمانوں  میں  صلح کرائے گا ۔ 
(حاکم نے ’’مستدرک‘‘ میں ، امام بیہقی نے ’’کتاب البعث والنشور‘‘ میں ، ابو یعلی نے ’’مسند‘‘ اور سعید بن منصور نے اپنی ’’سنن‘‘ میں  حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کو روایت کیا ہے۔ ت)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 (1)  ’’المستدرک‘‘، کتاب الأہوال ، باب إذا لم یبق... إلخ، الحدیث: ۸۷۵۸، ج۵، ص۷۹۵۔