۲۔ مشکل الفاظ کے معانی اور اُن کی تسہیل کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عام قاری کو بھی یہ ’’رسالہ‘‘ پڑھنے میں دشواری محسوس نہ ہو۔
۳۔ آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ { }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام اور دیگر اہم عبارات کو Inverted commas ’’ ‘‘ سے ممتاز کیا گیا ہے۔
۴۔ نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو با آسانی مسائل سمجھ آسکیں۔
۵۔ فہرست میں اہم نکات کو جدا جدا لکھ کر پورے رسالہ کا اجمالی خاکہ پیش کر دیا گیا ہے۔
۶۔ آخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے نام بمع مطابع کے ذکر کر دی گئی ہے۔
اس ’’رسالہ‘‘ کے پیش کرنے میں آپ کو جو خوبیاں دکھائی دیں وہ اللہ عزوجل کی عطا، اس کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی نظر کرم، علمائے کرام رحمہم اللہ تعالیٰ بالخصوص شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی کے فیض سے ہیں اور جو خامیاں نظر آئیں ان میں یقینا ہماری کوتاہی ہے۔
قارئین خصوصاً علمائے کرام دامت فیوضہم سے گزارش ہے کہ اس ’’رسالہ‘‘ کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں ہمیں اپنی قیمتی آراء سے تحریری طور پر مطلع فرمائیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ’’رسالہ‘‘ کو عوام و خواص کے لیے نفع بخش بنائے!
آمین بجاہ النبی الامین صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم!
شعبۂ کتبِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ الرحمن (مجلس المدینۃ العلمیۃ)