Brailvi Books

حضرتِ سَیِّدُنا طلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
32 - 55
سیِّدُنا جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَامکا سلام:
امام ابو جعفر محب طبریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی(متوفی ۳۱۰ھ) امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت کرتے ہیں  کہ ایک رات رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے اونٹ کا کجاوہ گر گیا تو میں  نے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا: ’’جو میرا کجاوہ درست کرے گا اس کے لئے جنت کی بشارت ہے۔‘‘ تو حضرت سیِّدُناطلحہ بن عُبَیْد اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے فوراً آگے بڑھ کر یہ سعادت اپنے نام کر لی۔ جب سیِّدعالم ،نُورِ مُجسَّم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سوار ہوئے تو ارشاد فرمایا: ’’اے طلحہ! یہ جبرائیل تمہیں  سلام کہہ رہے ہیں  اور کہتے ہیں  کہ میں  قیامت کی ہولناکیوں  میں  آپ کے ساتھ ہوں  گا اور آپ کو ان سے بچاؤں  گا۔‘‘(الریاض النضرۃ فی مناقب العشرۃ، الباب الخامس فی مناقب ابی محمد طلحۃ بن عبید اللہ، الفصل السادس، ذکر اختصاص بالمبادرۃ الی تسویۃ رحل رسول اللہ حین دعا لی ذلک، ج۲، الجزء الرابع، ص۲۵۴)
جنتی پڑوسی:
پیارے اسلامی بھائیو!  اس سے معلوم ہواکہ جن دس صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکو جنت کی خوشخبری دی گئی تھی حضرت سیِّدُناطلحہ بن عُبَیْد اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا