Brailvi Books

حضرتِ سَیِّدُنا طلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
3 - 55
مدنی چینل کے سلسلہ ’’فیضانِ صحابہ ٔ کرام‘‘ کے چودہ حروف
 کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی ’’14 نیتیں ‘‘
 فرمانِ مصطفیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ      oمسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث:۲۴۹۵، ج۶، ص۵۸۱) 
 دو مَدَنی پھول:
!…  بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں  ملتا۔ 
@ … جتنی اچّھی نِیّتیں  زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
{1}ہر بارحمد و {2}صلوٰۃ اور {3} تعوُّذ و{4}تَسمِیہ سے آغاز کروں  گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں  نیّتوں  پر عمل ہو جائے گا)  {5} حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور {6}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں  گا {7} قرآنی آیات اور {8} اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں  گا {9}جہاں  جہاں ’’ اللہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور {10} جہاں  جہاں  ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پَڑھوں  گا {11} شرعی مسائل سیکھوں  گا {12} اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو علما سے پوچھ لوں  گا  {13}سیرتِ صحابہ پر عمل کی کوشش کروں  گا {14}کتابت وغیرہ میں  شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں  گا (مصنّف یاناشِرین وغیرہ کو کتا بوں  کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں  ہوتا)