بڑے تھے اور بڑی تیزی سے چلا کرتے تھے۔ (المستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ، ذکر مناقب طلحۃ بن عبید اللہ، ج۴، ص۴۴۹)
الطَبَقَاتُ الْکُبْریٰ میں ہے کہ حضرت سیِّدُنا طلحہ بن عبید اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ عام طور پر عُصْفُر (زرد رنگ کی ایک بوٹی جس سے کپڑے رنگے جاتے ہیں ) سے رنگا ہوا لباس زیبِ تن فرمایا کرتے تھے۔(الطبقات الکبریٰ لابن سعد، الرقم۴۷طلحۃ بن عبیداللہ، ج۳، ص۱۶۴)
انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے نسبت:
حضرت سیِّدُنا زبیر بن عوّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا طلحہ بن عبید اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنے تمام بیٹوں کے نام انبیاءے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ناموں پر رکھے۔ (الطبقات الکبریٰ لابن سعد، الرقم۳۲ الزبیر بن عوّام، ج۳، ص۷۴)
حضرت سیِّدُنا طلحہ بن عبید اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے گیارہ بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں۔ بیٹوں کے نام یہ ہیں : {1} محمد {2} عمران (۱) {3} موسیٰ {4}
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…عمران نامی دو افراد ہیں۔ پہلے حضرتِ موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے والد ماجد عمران بن یصہر ہیں اور دوسرے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی والدہ ماجدہ حضرت مریم کے والد حضرت عمران بن ماثان ہیں۔ یعنی پہلے نبی کے باپ اور دوسرے نبی کے نانا ہیں۔ اس کے علاوہ سرورِ دو عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے چچا ابو طالب کا اصل نام بھی عمران ہے۔