قریشی تاجر کا تعارف
نام و نسب:
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت سیِّدُنا علامہ بدرُ الدین عینی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ (متوفی ۸۵۵ھ) شرح سنن ابی داؤد میں ان تاجر کا تعارف کچھ یوں بیان فرماتے ہیں کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا نام حضرت سیِّدُنا طلحہ بن عبید اللہ بن عثمان قریشی تیمی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہے اور امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی طرح آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا سلسلۂ نسب بھی ساتویں پشت میں (کعب بن مُرہ پر) محبوبِ ربِّ داور، شفیعِ روزِ مَحشر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے مبارک نسب سے جا ملتا ہے۔ (شرح سنن ابی داؤد للعینی، کتاب الصلوۃ، باب ما یستر المصلی، تحت الحدیث:۶۶۶، ج۳، ص۲۴۲)
حلیہ مبارک:
امام حاکمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ حضرت سیِّدُنا طلحہ بن عبید اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا حلیہ مبارک لکھتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی رنگت سرخی مائل سفید تھی، قد متوسط و درمیانہ تھا، سینہ چوڑا اور شانے کشادہ تھے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ جب کسی طرف مڑتے تو پورے رخ سے متوجہ ہوتے، حسین چہرے پر بڑی خوبصورت باریک سی ناک تھی، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاؤں