Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا زُبیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
68 - 70
زندگی نیکیاں  کرتے رہے اور خدائے اَحْکَمُ الْحَاکِمِین کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے رہے ہماری زندگی کا بھی ایک ایک لمحہ رضائے رَبُّ الانام کے حصول میں  گزرنے لگے۔ چنانچہ، 
تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ”دعوتِ اسلامی“ کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں  کے مسافر بن کر خود بھی سنتوں  کے عامل بن جائیے اور پوری دنیا میں  سنت مصطفےٰ کا ڈنکا بجا دیجئے۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نصیحت کرتے ہوئے کیا خوب ارشاد فرماتے ہیں :
مختصر سی زندگی ہے بھائیو!
نیکیاں  کیجے ، نہ غفلت کیجئے
گر رِضائے مصطفے درکار ہے
سنّتوں  کی خوب خدمت کیجئے