درمیان بوسہ دیا اور ارشاد فرمایا: ’’ میرے چچا اور ماموں تم پر قربان۔‘‘(1)
(۴)… حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : حضرت زبیر اسلام کے ستونوں میں سے ایک ستون ہیں۔(2)
(۵)… اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ”طلحہ اور زبیر جنت میں میرے پڑوسی ہوں گے۔“(3)
(۶)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ارشاد فرماتی ہیں حضرتِ زُبَیر بِن عَوَّام ان لوگوں میں سے ہیں جن کے متعلق قرآنِ پاک میں ہے: یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے باوجود زخمی ہونے کے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حکم پر لبیک کہا۔(4)
(۷)… بدر کے دن فرشتے حضرت سیِّدُنا زُبَیر بِن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی طرح پیلے رنگ کے عمامہ شریف کا تاج سجا کر نازل ہوئے۔(5)
(۸)… امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: اس
مــــــــــــــــدینـــہ
(1)… تاریخ مدینہ دمشق،ذکر من اسمہ الزبیربن العوام ،ج ۱۸،ص۳۸۱
(2)… الریاض النضرۃ، الباب السادس الفصل الثامن فی ذکر شھادۃعمر، ج۲، ص۲۸۲
(3)… تاریخ مدینہ دمشق،ذکر من اسمہ الزبیربن العوام ،ج ۱۸،ص۳۹۱
(4)… المرجع السابق، ص۳۵۸
(5)… المستدرک علی الصحیحین،کتاب معرفۃ الصحابۃ،ذکر مناقب حواری رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم، الحدیث۵۶۰۸، ج۴ ، ص ۴۳۸