آپ سے مروی حدیث مبارکہ:
شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ہر صبح ایک منادی (پکارنے والا) آواز دیتا ہے (عیوب سے پاک) بادشاہ (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ) کی پاکیزگی بیان کرو۔(1)
عشرۂ مبشرہ کی نسبت سے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے دس فضائل:
(۱)…سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ہر نبی کا کوئی نہ کوئی حواری ہوتا ہے اور زبیر میرے حواری اور میرے پھوپھی کے بیٹے ہیں۔(2)
(۲)…سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اے زبیر! یہ جبریل ہیں اور تمہیں سلام کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں قیامت کے دن تمہارے ساتھ ر ہوں گا یہاں تک کہ جہنم کی چنگاریوں کو تمہارے قریب نہ آنے دوں گا۔(3)
(۳)… یہودی پہلوان مرحب کے بھائی یاسر کو واصل جہنم کرنے پر مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کمالِ محبت و شفقت سے آپ کے استقبال کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو گلے لگا کر دونوں آنکھوں کے
مــــــــــــــــدینـــہ
(1)…سنن الترمذی، کتاب الدعوات، فی دعاء النَّبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وتعوذہ۔الخ الحدیث:۳۵۸۰، ج۵، ص۳۳۱
(2)…تاریخ مدینہ دمشق،ذکر من اسمہ الزبیربن العوام،ج ۱۸،ص۳۷۰
(3)…المرجع السابق، ص۳۹۴،مفھوماً