Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا زُبیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
49 - 70
اولاد پر اپنی کمائی سے خرچ کیا کرتے۔(1)
کامیاب تاجر:
حضرت سیِّدُنا زُبَیر بِن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ انتہائی کامیاب تاجر تھے ، ایک بار ان سے کامیاب تاجر ہونے کا راز پوچھا گیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: میں  نے کبھی بِن دیکھے کوئی چیز نہ خریدی اور کم نفع کو کبھی رد نہ کیا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ جسے چاہے برکت سے نواز دیتا ہے۔(2)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس میں  ہمارے ان بھائیوں  کے لیے نصیحت ہے جو ہر وقت زیادہ سے زیادہ نفع کے حصول کی تلاش میں  رہتے ہیں  اور یوں  بے جا نفع حاصل کرنے کی کوشش میں  مسلمانوں  کے لیے مزید پریشانی اور اپنے لیے بے برکتی کا سامان کرتے ہیں۔
صدقہ وخیرات:
مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا زُبَیر بِن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کے ایک ہزار غلام تھے جو آپ کوزمین کی پیداوار اور فدیہ وغیرہ دیا کرتے تھے لیکن اس میں  سے ایک درہم بھی آپ کے گھر میں  داخل نہ ہوتا بلکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  تمام کا
مــــــــــــــــدینـــہ
(1)… تاریخ  مدینہ دمشق، حضرت زبیر بن عوام،ج۱۸،ص ۳۹۷
(2)…الاستیعاب،باب۸۱۱، ج۲،ص۹۲