جنتی پڑوسی:
امیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے کانوں سے شہنشاہِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”طلحہ اور زبیر جنت میں میرے پڑوسی ہوں گے۔ “(1)
نہیں حُسنِ عمل کوئی مِرے اَعمال نامے میں
تری رَحمت مِری بخشش کا ساماں یارسولَ اللہ
پڑوسی خُلد میں بدکار کو اپنا بنا لیجئے
جہاں ہیں اتنے اِحساں اور اِحساں یارسولَ اللہ
مدینے میں شہا عطّارؔ کو دو گز زمیں دیدے
وَہیں ہو دَفن یہ تیرا ثنا خواں یارسولَ اللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سلامِ جبریل عَلَیْہِ السَّلَام:
امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے چھ جلیل القدر صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان پر مشتمل ایک شوریٰ بنائی تا کہ ان کے بعد مسلمان ان میں سے کسی ایک پر متفق ہو کر اسے خلیفہ منتخب کر لیں۔ یہ چھ صحابۂ کرام حضرت
مــــــــــــــــدینـــہ
(1)…سنن الترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب طلحہ، الحدیث:۳۷۶۲، ج۵، ص۴۱۳