کے حواریوں (جانثار ساتھیوں ) کی طرح اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بھی حواری ہیں ؟ توبلا جھجھک بتا دیجئے کہ ہاں ! ہمارے میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حواری بھی ہیں۔ چنانچہ،
بخاری شریف میں حضرت سیِّدُنا جابر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورنبی ٔرحمت، شفیع اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے:”ہر نبی کے حواری ہیں اور میرے حواری زبیر بن عوام ہیں۔“(1)
ایک روایت میں ہے کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو جمع کر کے ارشاد فرمایا کہ آج رات میں نے تم سب کے جنت میں مقام و مرتبہ کا مشاہدہ کیا۔ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے سیِّدُنا ابو بکر صدیق ، سیِّدُنا عمر فاروق ، سیِّدُنا عثمانِ غنی ، سیِّدُنا علی المرتضیٰ ، سیِّدُنا طلحہ، سیِّدُنا زبیر بن عوام اور سیِّدُنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کا جنت میں مقام ومرتبہ بیان کیا اور حضرت طلحہ و زبیر بن عوّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا: ”اے طلحہ و زبیر! ہر نبی کے حواری ہیں اور میرے حواری تم دونوں ہو۔ “(2)
مــــــــــــــــدینـــہ
(1)… صحیح البخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، مناقب الزبیر بن العوام، الحدیث:۳۷۱۹، ج۲، ص۵۳۹
(2)… مسند البزار، مسند عبد اللہ بن ابی اوفی، الحدیث:۳۳۴۳، ج۸، ص۲۷۸