وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا کہ ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، عبد الرحمن بن عوف، سعد، سعید اور ابو عبیدہ بن جراح (رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ) سب جنتی ہیں۔(1)
دنیا و آخرت کے حواری:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! رحمتِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تمام صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان جانثاری و وفا شعاری میں اپنی مثال آپ تھے لیکن بعض صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی انفرادی خصوصیات کی وجہ سے انہیں بارگاہِ نبوت سے مختلف اعزازات بھی ملے جن پر بلاشبہ رشک کیا جا سکتا ہے۔
پس اگر یہ پوچھا جائے کہ صدیق کون ہیں ؟ تو ہر ایک کی زبان پر ایک ہی نام آئے گا: امیر المومنین سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور اگر یہ سوال کیا جائے کہ فاروق کون ہیں ؟ تو فوراً امیر المومنین سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا نام زبان پر آئے گا اور اگر کوئی پوچھے کہ ذو النورین کون ہیں ؟ تو امیر المومنین سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے سوا کسی کا نام نہیں لیا جائے گا اور اگر یہ سوال ہو کہ ابو تراب، حیدرِ کرار اور شیرِ خدا کون ہیں ؟ تو امیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے علاوہ کسی اورکا نام زبان پر نہیں آئے گا۔ اسی طرح اگر کوئی یہ پوچھ لے کہ ذرا یہ تو بتائیے کہ کیا حضرت عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
مــــــــــــــــدینـــہ
(1)…سنن الترمذی، کتاب المناقب، بالحدیث:۳۷۶۸، ج۵، ص۴۱۶