Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا زُبیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
42 - 70
سنوارنے کے لیے بیٹے کی پیدائش سے پہلے ہی بعض لوگ اس کا نام اسکول میں  لکھوا دیتے ہیں۔ انبیا و اولیا کے ناموں  سے برکت حاصل کرنے کے بجائے کفار جیسے نام رکھنے میں  فخر محسوس کرتے ہیں۔ اسلام کی خاطر ہمارا بیٹا کچھ کارہائے نمایاں  کر جائے یہ سوچ تو کجا ہم دعوتِ اسلامی کے تین روزہ مدنی قافلے یا ہفتہ وار اجتماع میں  بھی اسے جانے کی اجازت نہیں  دیتے اور بعض اوقات تو آنکھیں  اس وقت کھلتی ہیں  جب نوجوان بیٹا بُری صحبت کی نحوست سے کسی ڈکیتی وغیرہ کے جرم میں  جیل کی سلاخوں  کے پیچھے پہنچ کر والدین کے خوابوں  کو چکنا چور کر دیتا ہے اور معاشرے میں  ان کی عزت کوخاک میں  ملا دیتا ہے۔ اے کاش! اولاد کے حق میں  ہماری کڑھن بھی وہی بن جائے جسکا اظہار امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے اس شعر میں  فرماتے ہیں :
میری آنے والی نسلیں  تیرے عشق ہی میں مچلیں
اِنہیں  نیک تم بنانا مدنی مدینے والے
فضائل و مناقب 
جنّت کی بشارت:
امام ابو عیسیٰ ترمذی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی(مُتَوَفّٰی ۲۷۹ھ) نے ترمذی شریف میں  ایک روایت نقل کی ہے کہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ