وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا اور میں نے اپنے بیٹوں کے نام شہداءے کرام کے ناموں پر رکھے اس امید پر کہ ان شہدا کی برکت سے میرے بیٹوں کو بھی یہ ابدی و سرمدی سعادت حاصل ہو۔ چنانچہ،
۹… عبد اللہ کا نام سیِّدُنا عبد اللہ بن جحش رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نام پر
۹… منذر کا حضرتِ منذر بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نام پر
۹… عروہ کا حضرتِ عروہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نام پر
۹… حمزہ کا سید الشہداء سیِّدُنا امیر حمزہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نام پر
۹… جعفر کا حضرتِ جعفر بن ابی طالب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نام پر
۹… مصعب کا حضرتِ مصعب بن عمیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نام پر
۹… عبیدہ کا حضرتِ عبیدہ بن حارث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نام پر
۹… خالد کا حضرتِ خالد بن سعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نام پر
۹… عمرو کا حضرتِ عمرو بن سعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نام پر(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرتِ سیِّدُنا زُبَیر بِن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی اکابرین سے اکتسابِ فیض کی مدنی سوچ فی زمانہ ہمیں امیرِ اہلسنت کی ذات میں بہت نمایاں نظر آتی ہے۔ چنانچہ، آپ نے اپنے بیٹوں کا نام سرکار عالی وقار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اسمائے مبارکہ کی نسبت سے احمد اور محمد رکھا، سیالکوٹ شہر کو
مــــــــــــــــدینـــہ
(1)…الطبقات الکبرٰی ،الرقم:۳۲،ج۳،ص ۷۴