…خديجة الكبرى …ام حسن… عائشہ (2)بني اُمیہ کی أم خالد بنت خالد بن سعيد بن العاص سے خالد … عمرو … حبيبة…سودة … ہند ۔ (3) بنی کلب کی رباب بنت اُنَيْف سے مصعب …حمزہ …رملہ (4) بني ثعلب کی ام جعفر زينب بنت مرثد سے عبيدہ … جعفر (5) ام كلثوم بنت عقبة بن ابي معيط سے زينب (6)بني اسد کی حلال بنت قيس بن نوفل سے خديجة الصغرى رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ۔(1)
ہجرت کے بعد پہلے مولود مسعود:
ہجرتِ مدینہ کے بعد مسلمان جب مشرکینِ مکہ کی ایذا رسانیوں سے بچ کر مدینہ شریف پہنچے تو یہاں بسنے والے یہودیوں کی ریشہ دوانیوں نے ان کا استقبال کیا،جنہوں نے یہ پروپیگنڈہ شروع کر دیا کہ ہم نے مسلمانوں کی عورتوں کو جادو سے بانجھ کر دیا ہے اب ان کے ہاں کوئی بچہ پیدا نہ ہو گا۔ بہت سے مسلمان ان کی بیہودہ باتوں سے پریشان ہو گئے یہاں تک کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرت سیدنا زبیر بن عوام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو حضرت عبد اللہ کی صورت میں ایک فرزند ارجمند عطا فرمایا اور مسلمانوں میں مسرت کی ایک ایسی لہر دوڑ گئی کہ انہوں نے خوش ہو کر اس قدر بلند آواز سے اَللہُ اَکْبَر کا نعرہ لگایا کہ در و دیوار گونج
مــــــــــــــــدینـــہ
(1)… الطبقات الکبرٰی، الرقم:۳۲ ،ج۳ص۷۴