Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا زُبیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
37 - 70
ہوئے سامان چوری ہونے یا کسی چوٹ کے لگنے یا مچھروں  کے کاٹنے کے سبب کسی آزمائش کا سامنا کرنا پڑ ے تو نفس و شیطان کے بہکاوے میں  آکر بے صبری کا مظاہرہ کر کے اپنا ثواب ضائع نہ کریں  بلکہ اپنا ذہن یوں  بنائیں  کہ میری یہ مصیبت صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی راہِ خدا کی آزمائشوں  کے مقابلے میں  کچھ بھی حیثیت نہیں  رکھتی۔ یوں  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ صبر کر کے اجر کمانا آسان ہو جائے گا۔
واعظِ قوم کی پختہ خیالی نہ رہی
برق طبعی نہ رہی شعلہ مقالی نہ رہی
رہ گئی رسمِ اذاں  روحِ بلالی نہ رہی
فلسفہ رہ گیا تلقینِ غزالی نہ رہی
مسجدیں  مرثیہ خواں  ہیں  کہ نمازی نہ رہے
یعنی وہ صا حب اوصاف حجازی نہ رہے
خاندانِ زبیر بن عوّام
اولاد :
حضرت سیِّدُنا زُبَیربن عَوَام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مختلف اوقات میں  کل نو شادیاں  کیں  مگر اولاد صرف چھ ازواج سے ہے۔ چنانچہ، (1) حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق سے عبد اللہ …عروہ … منذر … عاصم … مہاجر