Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
8 - 87
بن ابی وقاصرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہبنوزہرہ خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی والدہ ماجدہ بھی اسی خاندان سے تعلق رکھتی تھیں، اسی لیے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے انہیں اپناماموں ارشاد فرمایا۔‘‘(1) 
مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیمُ الامَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان اس حدیثِ پاک کے تحت ارشاد فرماتے ہیں: ’’زہرہ زوجہ ہیں کلاب بن کعب بن لوی بن غالب کی، جناب سیدہ آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا   حضور انور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مل جاتی ہیں کلاب میں اور زہرہ کی اولاد میں حضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی ہیں، اس طرح حضرت سعدرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ جناب سیدہ آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے خاندان سے ہوئے اور ماں کا سارا خاندان خواہ دادا کی طرف سے ہو یا نانا کی طرف سے اپنے نانا ماموں ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ حضرت سیدہ آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی دادھیال مکہ معظمہ میں ہے اور ننہال مدینہ طیبہ میں اس نسبت سے انصار مدینہ بھی حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے نانا ماموں ہیں اور ادھر حضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن الترمذی، کتاب المناقب عن رسول اللہ، مناقب ابی اسحاق سعدبن ابی وقاص، ج۵، ص ۴۱۸
2…مراٰۃ المناجیح، ج۸،ص۴۴۲