ضروریاتِ زندگی کے کثیر وسائل سے آراستہ ہو۔
جبکہ بدبختی والی تین چیزیں یہ ہیں: (۱)بداخلاق نافرمان بیوی (۲)ایسی سواری جو بوقت ضرورت نیک ساتھیوں سے ملانے کے بجائے تھکا دے اور اگر اسے چھوڑ دیا جائے تو پیچھے رہ جائے (۳) اور ایسا تنگ و چھوٹا گھر جس میںضروریاتِ زندگی کے قلیل وسائل ہوں۔(1)
فتنوں سے کنارہ کشی:
امیر المومنین حضرت سیِّدُناعثمان غنیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی شہادت کے بعد جب صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے مابین بعض امور میں اختلافات شدت اختیار کر گئے تو حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ تمام اختلافات سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے گھر کے ایک کونے میں گوشہ نشین ہو گئے اور گھر والوں سے فرما دیا کہ’’مجھے لوگوں کے معمولات کے متعلق اس وقت تک کچھ نہ بتانا جب تک وہ ایک امام کی بیعت پر متفق نہ ہو جائیں۔‘‘ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے صاحبزادے عمربن سعد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ آپ کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کی:’’آپ یہاں تشریف فرما ہیں جبکہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان خلافت کے معاملے میں اختلاف کا شکار ہوگئے ہیں۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا، کتاب اصلاح المال ،باب العقارات، الحدیث:۲۹۲، ج۷، ص ۴۶۷